Site icon News Intervention

مردان میں شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑا، 2 ریلوے پولیس اہلکار جانبحق جبکہ 4 زخمی۔

مردان:اطلاعات کے مطابق مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس میں جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ریلوے پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ شاپنگ مال کے عملے کے بھی 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے عملے میں جھگڑا ہوا۔

Exit mobile version