Site icon News Intervention

بلوچستان: خضدار میں دھماکا، پریس کلب کے صدر ہلاک، 9 افراد زخمی

پولیس کے مطابق دھماکے میں مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی کو ایک موٹر سائیکل سوار نے میگنٹ (مقناطیسی) بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں دیگر 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینئر صحافی کے گاڑی کو اس دن نشانہ بنایا گیا جب صحافتی برادری آزادی صحافت کا عالمی دن منا رہی ہے۔

اب تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے خضدار واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے دن پریس کلب کے صحافی کی ہلاکت صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر کو گزشتہ ماہ مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

خضدار پریس کلب کے اب تک 9 صحافی مارے جا چکے ہیں، جن میں پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version