Site icon News Intervention

بی ایل ایف کا پاکستانی فوج پر سخت حملہ6 فوجی ہلاک

پاکستانی فوج پر بلوچ سرمچاروں کا ایک اور سخت حملہ6 پاکستانی فوجی کارندے مارے گئے،بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں 6 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ

آج 30 دسمبر بروز بدھ دوپہر کے وقت ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی پیدل گشتی ٹیم کو ڈنڈار میں بدولک کے مقام پر نشانہ بنا کر 6 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ عوام پاکستانی فورسز اور انکے سہولت کاروں سے دور رہیں۔ سرمچار انکو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version