پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزاحمتی شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو پاکستانی ایجنسیوں نے گھر سے اٹھایا اور نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
ان کی اہلیہ نے بتایا کہ اغوا کار گھر میں گھس آئے اور سی سی ٹی وی کا رابطہ منقطع کر دیا اور احمد فرہاد کو زبردستی گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے۔
اس گرفتاری نے صحافتی اور سیاسی کارکنوں کی طرف سے کافی توجہ مبذول کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرہاد کی گمشدگی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں ان کی حالیہ رپورٹنگ سے منسلک ہے۔