Site icon News Intervention

لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ اسمگل کی جا رہی تھی، کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہوگا۔
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version