ذرائع کے مطابق مغوی شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ اب ایجنسیز کہیں چھپ کر نہیں بیٹھیں گی، ایجنسیز کا بھی ایک سٹرکچر ہو گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی بازیابی درخواست پر سماعت میں ایس پی آپریشنز کو سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر فہیم رضا کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکٹر کمانڈر اگلی سماعت میں ذاتی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں۔
دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ ’ہماری کورٹ میں آئندہ مسنگ پرسنز کی سماعت براہ راست نشر ہو گی۔ میں آرڈر کررہا ہوں آئندہ اس کیس کی لائیو کوریج ہوگی۔