Site icon News Intervention

افغانستان نے پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیا

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی کے لیڈروں کی افغانستان میں موجودگی کا پاکستانی وزیر داخلہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجزت نہیں دیتے ہیں، یہ پاکستان کی محض ایک چال اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔

افغانستان پاکستان میں جنگ نہیں چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں موجودگی کا بیان دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی تھی۔

Exit mobile version