Site icon News Intervention

لنڈی کوتل میں نجی اسکول کے سامنے نصب بارودی مواد کا دھماکا

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نجی اسکول کے سامنے زوردار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نجی اسکول کے سامنے زوردار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل کے علاقے خوگہ خیل میں نجی اسکول کے گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا البتہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Exit mobile version