Site icon News Intervention

ممبئی: 3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 17 افراد ہلاک

انڈیا کے تجارتی مرکز ممبئی کے قریبی علاقے بھونی میں علی الصبح تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی حکام نے بتایا کہ متعدد افراد کے پھنس جانے کے خدشات ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پٹیل کمپاو¿نڈ کے علاقے میں عمارت کے ملبے سے 35 افراد کو بچایا لیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے عہدیداروں کے مطابق بچائے جانے والے 11 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ صبح تقریباً 3:40 بجے عمارت گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے کم از کم 20 افراد کو بچایا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمارت کے گرنے پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ بھونی میں صبح تقریباً 3:40 بجے پیش آیا۔

متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہم نے 11 افراد کو زندہ بچایا ہے’۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس سمیت دیگر ہنگامی اداروں کے مجموعی طور پر 70 سے زائد کارکن حادثے کی جگہ پر موجود ہیں۔

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ستیہ نارائن پردھان نے ٹوئٹ کیا کہ خصوصی آلات سے لیس ٹیمیں 20-25 پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت میں 20 خاندان آباد تھے اور عمارت 40 سال پرانی تھی۔

Exit mobile version