Site icon News Intervention

پاکستان: کراچی میں بوہری برادری آج عید الضحیٰ منا رہی ہے

پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بوہری برادری نے عید الضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

عید الضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version