مصدقہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے کچاری گاؤں سے حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔
مبینہ طور پر دہشت گرد کو علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا کام سونپا گیا تھا۔ اس کے قبضے سے ایک چینی پستول اور ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہندواڑہ کے ایس ایس پی نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 30 آر آر اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک آپریشن کیا ،جس کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
دہشت گرد کی شناخت کچہری ہندواڑہ کے ذاکر حامد میر کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ دہشت گرد کو علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کرنے کا کام سونپا گیا تھا اور وہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر سے رابطے میں تھا، جس سے اسے یہ کام کرنے کی ہدایات موصول ہوئی تھیں۔ افسر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کو علاقے میں ایک آسان دہشت گردانہ حملہ کرنے کو کہا گیا، جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وہ پاکستان میں مقیم ہینڈلر ظہور احمد میر سے رابطے میں تھا، جو اسے اس طرح کے کام کرنے کے لیے ورغلا رہا تھا۔ افسر نے بتایا کہ اس کے قبضے سے ایک چینی پستول اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔