ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کا تجربہ کرلیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے ولے ایئرڈیفنس سسٹم کے این ایف 6 میزائلز کیفائرنگ کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجا رب نواز تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو نشانہ بنایا اور کمانڈر کوسٹ نے فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں سمیت خُفیہ ایجنسیاں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ فوج بم بنانے میں مصروف ہے۔