Site icon News Intervention

ایران: صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

انتخابات میں اصلاح پسندد امیدوار مسعود پیز شکیان کا مقابلہ انتہائی قدامت پسند سعید جلیلی سے ہے۔

سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، جن کا تمام ریاستی معاملات میں حتمی فیصلہ ہے، نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھا، تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہورہے ہیں، حادثے میں وزیر خارجہ امیر حسین اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے آئین کے تحت نائب صدر محمد مخبر قائم مقام صدر بن گئے تھے۔

جون 28 کو ایران میں صدارتی انتخابات منعقد کیے گئے تھے, تاہم انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا جس کے بعد 5 جولائی کو صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Exit mobile version