Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:7 افرادپاکستانی فورسز نے غائب کر دئیے

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوجی آپریشنز جاری ہے مزید7 بلوچ پاکستانی فوج نے غائب کر لیے

ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں چھ افراد حراست بعد لاپتہ جبکہ سوراب میں فورسز کے ہاتھوں باپ کے بعد بیٹا بھی لاپتہ

پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے اچ سے آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بہارو ولد پائند بگٹی، کھنڈو ولد باری بگٹی، علی مراد ولد میندو بگٹی، لیاقت ولد یارا بگٹی، حیدر ولد یارا بگٹی اور انگلی ولد پھوگو بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دراثناء سوراب میں پاکستانی فورسز نے چند دن قبل چھاپہ مار کر محمد شریف کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کے گذشتہ اس کے دکان پہ بھی چھاپہ مار کر محمد شریف کے بیٹے سمیع اللہ کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے پاکستانی فورسز نے سوراب کے متعدد علاقوں میں ناکہ لگایا جہاں درجنوں لوگوں کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں تواتر کے ساتھ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Exit mobile version