عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے تھے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ اکتیس جولائی کو تہران میں ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ حماس نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر دھرا ہے جبکہ ایران نے بھی کہا ہے کہ ہنیہ کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔ گزشتہ روز تہران میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں کثیر تعداد میں ایرانی عوام شریک ہوئی تھی۔