تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائیلی علاقے شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک بازار میں مقامی امن لشکر کے کارندوں پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب فوج کو سرینڈر شدہ طالب کمانڈر عثمان عرف لیونئ بھی وہاں پر موجود تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمانڈر دھماکے میں محفوظ رہے ہیں تاہم مقامی لشکر کے دیگر کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ایک مقامی طالبان کمانڈر کے مطابق سیکیورٹی ادارے قبائیلی علاقوں میں فوج کو تسلیم شدہ “گوڈ طالبان” کو ان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مذکورہ حملہ اسی رد عمل میں کیا گیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم یہاں پر اکثر اوقات سیکیورٹی فورسز اور ان کے آلہ کاروں پر حملے تحریک طالبان پاکستان اور حافظ گل بہادر گروپ قبول کرتے آ رہے ہیں۔