Site icon News Intervention

نمیبیا: ہاتھی اور زیبرا سمیت جنگلی جانوروں کو مار کر گوشت عوام میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

افریقی ملک نمیبیا نے ہاتھی اور زیبرا سمیت 700 سے زائد جنگلی جانوروں کو مار نے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت کی جانب سے جنگلی جانوروں کو مارنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔

وزارت نے کہا کہ خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا، ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں نیشنل پارکس سمیت دیگر علاقوں سے شکار کرکے لایا جائے گا

وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمیبیا کی حکومت نے رواں سال مئی کے مہینے سے ہی خشک سالی کی وجہ سے ریاستی ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق خشک سالی کے باعث نمیبیا کی آدھی آبادی خوارک کی قلت کا شکار ہے

Exit mobile version