Site icon News Intervention

بھارت میں شدید بارشیں، 12 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

 میڈیا کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا، 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش نے جہاں سیلابی صورتحال پیدا کردی وہیں 12 افراد بھی مختلف حادثات میں ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے ریاست کے اودھ اور روہیل کھنڈ کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں، سیلاب اور دیگر واقعات کی وارننگ جاری کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں  بتایا گیا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ 75 اضلاع میں شدید موسلا دھار بارشیں ہوئیں جہاں ہاتھرس ضلع میں سب سے زیادہ 185.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں درجنوں مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

Exit mobile version