Site icon News Intervention

ایک کروڑ لو ملک چھوڑو، یورپی ملک کی تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجنے کیلئے پرکشش آفر

یورپی ملک سویڈن نے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے والے تارکین وطن کیلئے معاوضے میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

سویڈن کئی عرصے سے دیگر ممالک کے شہریوں کو پناہ دینے کی وجہ سے’ہیو مینیٹیرین سپر پاور‘ کے طور پر بھی جانا جا تا ہے لیکن اسے اب حالیہ کچھ برسوں میں تارکین وطن کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس لیے سویڈن کی جانب سے تارکین وطن کو اپنے آبائی ممالک بھیجنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب سویڈن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تارکین وطن کے لیے مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں جو رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ممالک واپس جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سویڈن کے مائیگریشن وزیر نے بتایا کہ 2026 سے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ممالک کو واپس جانے والے تارکین وطن 34 ہزار ڈالرز معاوضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

اس اقدام کا مقصد مزید تارکین وطن کو اپنے آبائی ممالک میں واپس جانے کی ترغیب دینا ہے۔

Exit mobile version