Site icon News Intervention

کابل: افغان طالبان نے انسداد پولیو مہم معطل کردی

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے گھر گھر انسداد پولیو مہم معطل کرنے کو اقوام متحدہ نے تباہ کن دھچکا قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اس مہلک بیماری کا پھیلاؤ کبھی نہیں رکا، طالبان کے اس فیصلے کے خطے اور دیگر ملکوں پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈبلیو ایچ او نے اس سال افغانستان میں پولیو کے اٹھارہ کیسزکی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ چھ پولیو کیسز اضافی ریکارڈ کیے گئے۔

عالمی ادارہ صحت سے منسلک ڈاکٹرحامد جعفری نے کہا کہ افغانستان کے چھ حصوں میں گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی بجائے ویکسینیشن کو مسجدوں اور دیگر مقامات پر منتقل کرنے کےبارے میں حالیہ پالیسی کی بات چیت سے آگاہ ہے۔

Exit mobile version