Site icon News Intervention

شمالی وزیرستان پاکستانی فوج پر حملے: دس سے زائد اہلکار ہلاک

تحریک طالبان پاکستان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ شب تحریک طالبان پاکستان کے جانباز مجاہدین نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ نیتاسی میں پاکستانی فوج کی بکتربند گاڑی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی جبکہ بکتربند میں سوار اہلکاروں کی ہلاک و زخمی ہونے کا قوی امکان ہے۔

ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل خیسور کے علاقے ترکئی میں تحریک طالبان پاکستان کے مائن ماسٹرز نے ایک فوجی گاڑی کو مائن کے ذریعے اڑا دیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام اہلکار (جن کی تعداد تقریبا 10 تھی) ہلاک و زخمی ہوگئے اور کافی دیر تک میدان میں پڑے رہے۔

Exit mobile version