Site icon News Intervention

آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس: پاکستانی وفد ائندہ ہفتے امریکہ جائے گا

وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا جائیں گے۔

پاکستانی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔

پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اور اسٹیٹ بینک سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی جائزہ رپورٹس شئیر کرے گی۔ دورہ امریکا میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

معاشی ٹیم کی سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی ہوگی۔

پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی۔

Exit mobile version