ڈیرہ بگٹی سے لیویز ایس ایچ او سمیت بیس افراد فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ تین دنوں میں فوج نے بیس افراد کو لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کیے جانے والوں میں لیویز ایس ایچ او طارق ولد گل گہنور بگٹی، مرتضی ولد گل گہنور بگٹی ان کا کزن رئیس بگٹی، برکت بگٹی، قاسم ولد ٹیکا بگٹی، زاہد ولد عثمان بگٹی اور پرھو ولد طاہو بگٹی, قاسم ولد ٹکا بگٹی، زاہد ولد عثمان بگٹی، ڈاکٹر وزیر ولد میشو بگٹی، فضل حسین ولد میر دوست بگٹی، فضل ولد پاہی بگٹی، جمعہ ولد پاہی بگٹی شامل ہیں۔
جبکہ دیگر افراد کی تفصیلات فوری طور پر موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ تمام جبری گمشدگیاں ڈیرہ بگٹی شہر میں ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے وڈیرہ گل گہنور بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں ان کو ان کے دو بیٹوں لیویز ایس ایچ او طارق اور مرتضی سمیت ان کے بھتیجے رہیس کو بھی اغوا کیا گیا تاہم وڈیرہ گل گہنور کو بعد میں چھوڑ دیا گیا ،ان کے دونوں بیٹے اور بھتیجے تاحال لاپتہ ہیں اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف اور مرو سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی بندش کے سبب دیگر کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں بھی فوج نے برکت بگٹی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے لاپتہ کردیا اور گھر میں موجود خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہاں موجود تمام زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے ہیں۔