اپنے تازہ اعلامیہ میں ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ غلام پاکستانی فوج جو دراصل رائل انڈین آرمی کی باقیات ہے کے علاوہ کسی بھی جماعت یا ادارے سے مجاہدین کا تصادم غلام فوج (رائل انڈین آرمی )کے فائدہ میں ہے لہٰذا ٹی ٹی پی کے مجاہدین کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ پشتون قومی عدالت نامی جرگہ اور پشتون تحفظ مومنٹ کے حوالے سے ٹی ٹی پی کی پالیسی خاموشی کی ہے۔
آئندہ کوئی ایسا موضوع درپیش ہوا تو اسکی وضاحت کی جاسکتی ہے۔ اس وقت تک مجاہدین کو چاہئے کہ مقاتلین ہوں یا سوشل میڈیا مبارزین کی تحریکی پالیسی کی پاسداری کریں اور اپنی پوری توجہ ظالم، جابر اور غاصب فوج پر رکھیں، اسی طرح ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہمارا ہدف صرف اور صرف سیکیورٹی ادارے اور انکے معاونین ہیں اور پولیس کو بارہا پیغام دیا ہے کہ آپ لوگ ہمارا بنیادی ہدف نہیں ہیں آپ خوامخواہ اس جنگ کا حصہ نہ بنیں آج ہم ایک بار پھر خیبر پختونخوا پولیس کو مطلع کرتے ہیں کہ آپ ہمارا بنیادی ہدف نہیں ہیں اور اپنے مجاہدین کو ہدایات جاری کرتے ہیں کہ پختونخوا پولیس کو اس وقت ٹارگٹ کریں جب یہ فوج ( رائل انڈین آرمی )اور ہمارے درمیان رکاوٹ بنتی ہو۔
اسی طرح گزشتہ روز لکی مروت میں پیش آنے والے واقعہ جس میں ایک مجاہد کو بے دردی سے قومی لشکر نامی گروہ نے ہلاک کیا، انکو متنبہ کرتے ہیں کہ فوج اور ہمارے درمیان جاری جنگ سے دور رہیں ہم نہیں چاہتے کہ اپنی جنگ کا رخ تبدیل کریں۔