Site icon News Intervention

شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

لبنانی مزاحمت کے اعلان کے ساتھ ہی شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔

شیخ نعیم قاسم ح اللہ کے نئے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔

شیخ نعیم قاسم، حذب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی سیاست اور مزاحمتی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کی پیدائش 1953 میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے میں ہوئی۔ ابتدائی دینی تعلیم لبنان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے نجف عراق کا رخ کیا، جہاں انہوں نے اسلامی فقہ اور اصول میں مہارت حاصل کی۔

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی بنیاد رکھنے میں معاونت فراہم کی اور تنظیم میں مختلف اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ انہوں نے اپنے نظریات اور تعلیمات سے حزب اللہ کے اصول و ضوابط کو مضبوطی فراہم کی۔

لبنان میں شیخ نعیم قاسم کو مذہبی اور سیاسی رہنما کی حیثیت سے وسیع پیمانے پر احترام حاصل ہے۔ انہوں نے متعدد کتابیں بھی تصنیف کی ہیں، جن میں اسلامی مزاحمتی نظریہ اور سیاست پر ان کے خیالات شامل ہیں۔

حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل کے طور پر، شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کو مضبوط کیا اور لبنان کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متعدد بار آواز اٹھائی اور خطے میں امریکہ کے اثر و رسوخ کی مخالفت کی۔ ان کے بیانات میں حزب اللہ کے موقف کی وضاحت پر زور دیا جاتا ہے۔

شیخ نعیم قاسم کے مطابق، حزب اللہ کی سرگرمیوں کا مقصد صرف لبنان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version