Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:کریمہ بلوچ کی تدفین، بلوچستان میں ہڑتال


شہید کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کی عدم حوالگی اوربلوچ عوام کو انکی دیدار سے روکنے کیخلاف بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے

مکران کے تمام علاقوں گوادر،پسنی،اورماڑہ،کیچ،مند،بلیدہ،پنجگور سمیت ضلع آواران،جھاؤ،مشکے،گریشہ،بیسمہ،نال،قلات میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ خضداراور دیگر کئی علاقوں میں جزوی ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مقبوضہ بلوچستان سے اطالاعات کے مطابق ضلع کیچ کو پاکستانی فوج نے بڑی تعداد میں نفری تعینات کرکے مکمل سیل کرردیا ہے اورکریمہ بلوچ کے آبائی گاؤں تمپ میں جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے تاکہ بانک کریمہ بلوچ کی آخری دیدار سے عوام کوروکھا جا سکے۔

جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی موبائل نیٹ ورک کو بھی مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شہید کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گاؤں تمپ میں آج بروزپیر12 بجے ادا کی جائے گی۔جو انکی وصیت کے مطابق کی جارہی ہے۔

شہید کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کی عدم حوالگی پر بلوچ عوام میں پاکستانی فوج کیخلاف کافی غم و غصہ ہے۔پاکستانی فو ج کی حصار میں کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کی ایمبولینس کسی بھی علاقے سے گزری وہاں لوگ اپنے رہنما کے استقبال اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر کھڑے رہے لیکن ایمبولینس روکنے کے بجائے اسپیڈ مزید بڑھا دی گئی۔پاکستانی فوج کی اس رویے کی وجہ سے بلوچ عوام میں مزید غم وغصہ اور نفرت بڑھ گئی ہے

Exit mobile version