Site icon News Intervention

ایران کے شہر تفتان میں ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک

ایران کے شہر تفتان میں عسکریت پسند گروہ جیش العدل کے حملے میں کم ازکم 10 ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے واقعہ سیستان بلوچستان کے ایرانی حدود میں گوہر کوہ پر پیش آیا، مسلح افراد نے پولیس کے پٹرولنگ یونٹ پر حملہ کیا۔

ایران کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اہلکار اس وقت نشانہ بنے جب وہ شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بعد اپنے ٹھکانے پر واپس آرہے تھے۔

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے، ایران کی وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والے 10 فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عسکریت پسند گروہ جیش العدل نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فراجا جابر فورسز کے ایک گشتی یونٹ کو تفتان شہر کے گوہرکوہ میں نشانہ بنایا گیا‘ اور مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Exit mobile version