Site icon News Intervention

وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا لیا گیا جائزہ
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال
امن کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت
ئی دہلی //وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جس دوران انہوں نے امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی ۔نما ہند ہ کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا مجموعی طو رپر جائز ہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، مرکزی داخلہ سیکرٹری گووند موہن، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اتل ڈولو ،جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلین پربھات، سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جی پی پی سنگھ، بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کئی سینئر افسراننے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں پیر پنجال خطے میں سیکورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی پچھلی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ یکم ستمبر کو وزیر داخلہ کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی۔

اس دوران دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے امیت شاہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی چوکسی اور تال میل کے ساتھ کام کریں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اپریل میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے جموں و کشمیر میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ انتظامیہ معمول کو بحال کرنے اور خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں کی رفتار بھی زیر غور آئیں ۔ اس موقعہ پر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے امیت شاہ نے اعلیٰ سیکورٹی افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔وزیر داخلہ نے کشمیر میں جاری پرامن صورتحال اور مقامی دہشت گردوں کی بھرتی کے اب تک کے سب سے کم گراف پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے اور سرحد کے اس پار سے دراندازی کے مکمل خاتمہ پر زور دیا۔

Exit mobile version