Site icon News Intervention

پاکستان میں چن چن کر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا ، کسی شہری علاقہ کو نہیں چھو ا/ راجناتھ سنگھ

پہلگام حملہ میں بے قصو ر سیاحوں کی ہلاکت سے پورا ہندوستان رنجیدہ ہو گیا
آپریشن سندور کے دوران معصوم ہلاکتوں کا بدلہ لیا گیا
آج کو بھارت الگ ، جب بھی عالمی فورموں پر بات ہوتی ہے تو دنیا دونوں کان کھول کر سنتی ہے
نئی دہلی //پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کے بعد آپریشن سندور کے دوران ہماری مسلح افواج نے پاکستان میں چن چن کر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا گیا اور ایک بھی شہری علاقے کو نقصان نہیں ہوا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلے جب عالمی فورموں پر بھارت بولتا تھا تو اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے لیکن آج جب بھی بھارت بات کرتا ہے تو پوری دنیا دونوں کان کھول کر سنتی ہے ۔ نما ہندے کے مطابق سدنی آسٹریلیا میں جموں کشمیر کے پہلگام علاقے میں بے قصو ر سیاحوں پر وحشانہ دہشت گرد حملے کے بعد وزیر اعظم نریند ر مودی نے مسلح افواج کو کھلی چھوٹ دی ہے کہ وہ جائے اور پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں اور ان کے آلہ کاروں کو نشانہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 22 مئی کو دہشت گردوں نے معصوم سیاحوں کو نشانہ بنایا، متعدد افراد کو قتل کیا اور ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ہم نے 23 مئی کو تمام مسلح افواج کے سربراہوں، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ڈیفنس سکریٹری اور این ایس اے کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ جس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کو کھلی چھو ٹ دی اور انہیں جوابی کارورائی کرنے کی ہدایت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ معصوم سیاح پہلگام گھومنے گئے تھے کسی کی نئی شادی ہوئی تھی اور کوئی اپنے اہل و عیال کے ساتھ سیر و تفریح میں مصروف تھا تو وہاں پاکستانی دہشت گردوں نے جاکر ان کو دھرم پوچھ کر قتل کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد معصوم ہلاکتوں کا بدلہ لینے کیلئے آپریشن سندور کی منصوبہ بندی کردی گئی ہے اور آپریشن کی منصوبہ بندی پوری احتیاط سے کی گئی تھی۔ سنگھ نے انکشاف کیا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے تربیتی مراکز اور بڑے اداروں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ شہری علاقوں کو چھوا نہیں گیا۔

راج ناتھ سنگھ نے بے گناہوں کو نقصان پہنچائے بغیر سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان کے تحمل، درستگی اور عزم پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہندوستان کی فوجی تیاری، انٹیلی جنس کارڈنیشن اور پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو واضح پیغام بھیجتے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ پہلے بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کو نظر انداز کیا جاتا تھا، اب پوری دنیا ہندوستان کی سنتی ہے۔ انہوں نے کہا ” پہلے جب عالمی فورموں پر بھارت بولتا تھا تو اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے لیکن آج جب بھی بھارت بات کرتا ہے تو پوری دنیا دونوں کان کھول کر سنتی ہے ۔ “

Exit mobile version