پونچھ راجوری جنگلات میں مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد تلاشی آپریشن پانچویں روز میں داخل
طارق جنجو عہ
جموں //جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو پاکستانی ڈرون فضا میں دیکھنے کے بعد تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ادھر راجوری پونچھ جنگلات میں مبینہ طو رپر چھپے بیٹھے ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن وسیع کردیا گیا ہے ۔نما ہندہ کے مطابق جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو پاکستانی ڈورن کی نقل و حرکت دیکھی گئی ۔ حکام کے مطابق مقامی شہریوں نے بین الاقوامی سرحد کے قریب فضا میں دو پاکستانی ڈرون گھومتے دیکھیں جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون جمعہ کی دیر رات گگوال علاقے کے چلیاری گاو¿ں اور رام گڑھ کے چملیال گاو¿ں پر دیکھے گئے۔جس کے بعد بی ایس ایف نے دونوں علاقوں کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کردیا ۔ بی ایس ایف کے ایک سنیئر عہدیدار کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقوں میں ڈورن کو فضا میں گھومتے دیکھا جس کے بعد ان کی اطلاع پر پارٹی علاقوں میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں علاقوں میں سرحد کے قریب تلاشی آپریشن جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرحد کے اس طرف ہتھیار یا منشیات کی کوئی کھیپ نہ گرائی ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے پیر پنجال پہاڑوں کے بالائی علاقوں میں تلاشی مہم جاری رکھی جو اس مقام کے قریب واقع ہے جہاں منگل کی شام جھڑپ شروع ہوئی تھی ۔ اگرچہ تازہ فائرنگ کے تبادلے یا دہشت گردوں کے سراغ کی اطلاع نہیں مل سکی، فورسز دہشت گردوں کے قدموں کے نشانات کا پیچھا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی لے رہی تھیں۔حکام نے بتایا کہ تلاشی کارروائی مسلسل پانچ دن بھی جاری رہی اور کچھ اور علاقوں کا محاصرہ بڑھا دیا گیا۔