Site icon News Intervention

گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان کی زرعی برآمدات تقریباً دوگنی ہو ئی

جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں بے پناہ طاقت ، اب ریل سروس سے سامان کشمیر تیزی سے پہنچ رہا ہے / وزیر اعظم مودی

طارق جنجو عہ

نئی دہلی //جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں بے پناہ طاقت ہے اور اب ٹرین خدمات کی وجہ سے وادی کشمیر سے سامان تیزی سے منتقل ہو رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان کی زرعی برآمدات تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں۔ غذائی اجناس کی پیداوار میں تقریباً 90 ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 64 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔نما ہندہ کے مطابق وزیر اعظم نے نئی دہلی میں ملک کے مختلف حصوں کے ترقی پسند کسانوں سے بات چیت کی۔گاندربل ضلع کے کسان فیاض احمد گنائی ان کسانوں میں شامل تھے جنہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔انہوںنے وزیر اعظم کو کہا ” میں کشمیر سے آیا ہوں۔ میں نے کسانوں کے لیے آپ کی ترقی پسند اسکیم دیکھی اور اس کے فوائد سے فائدہ اٹھایا۔ آج میرے پاس 14 ملازمین ہیں اور میں ایک سال میں 15 لاکھ روپے کا منافع کما رہا ہوں۔ “ گنائی نے کہا” یہ سب مودی حکومت کی وجہ سے ممکن ہوا ۔ “ جس کے جواب میںوزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں بے پناہ طاقت ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا ”اب ٹرین سروس کے ساتھ وادی کشمیر سے سامان تیزی سے منتقل ہو رہا ہے“۔واضح رہے کہ ریلوے نے نئی دہلی سے کشمیر تک براہ راست گڈز ٹرین سروس شروع کی ہے۔ پہلی بار کاریں براہ راست سر نگر پہنچی ہیں جبکہ سیب اور دیگر پھل دہلی لے جایا گیا۔وزیر اعظم نے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بتدریج قدرتی کاشتکاری کی طرف بڑھیں، اور مشورہ دیا کہ وہ اعتماد پیدا کرنے اور کامیابی کا مشاہدہ کرنے کیلئے پہلے اپنی زمین کے ایک چھوٹے سے حصے پر تجربہ کریں۔گنائی نے نئی دہلی میں پی ایم دھن دھنیا کرشی یوجنا کے آغاز کے دوران وزیر اعظم سے بات چیت کی۔ انہوں نے جدید کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا اور اپنے ضلع اور وادی کشمیر میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور پائیدار کھیتی کی حمایت کرنے کے لیے جدید زرعی تکنیکوں کو اپنانے کے عزم کا اظہار کیا۔بات چیت کے دوران ایک خاتون کسان نے وزیر اعظم کسان سمان ندھی اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ 6,000 روپے کا الاو¿نس ایک ”برکت “ ہے جس سے بیجوں کی خریداری اور کھیت میں ہل چلانے جیسے اہم اخراجات کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔کچھ کسانوں نے بات چیت کے دوران ذاتی تعلق محسوس کیا۔ مودی کے ساتھ ان کی بات چیت کے بعد، ایک کسان نے کہا”جب انہوں نے ہم سے بات کی تو ایسا لگا کہ وہ وزیر اعظم نہیں ہیں بلکہ ہمارے خاندان کے رکن ہیں“۔۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان کی زرعی برآمدات تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں۔ غذائی اجناس کی پیداوار میں تقریباً 90 ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 64 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان آج دودھ کی پیداوار میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور عالمی سطح پر مچھلی پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ شہد کی پیداوار 2014 کے مقابلے میں دوگنی ہو گئی ہے۔گزشتہ 11 سالوں میں، کسانوں کے تعاون اور مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لیے 10,000 سے زیادہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (FPOs) تشکیل دی گئی ہیں۔

Exit mobile version