Site icon News Intervention

علحيدہ وطن بلوچوں کا انسانی و تاريخی حق، جے کے پی اين پی

کسی شخص کا کوئ جُرم ہے تو عدالت کے زريعے سزا دلوائ جاۓ، کوئ بھی باشعور شخص موت بانٹنے کی حمائت نہيں کر سکتا

يہ تنہا بلوچ عوام کی لڑائ نہيں بلکہ ہم سب کی لڑائ ہے، اغواہ کئے گۓ لوگوں کو فی الفور بازياب کيا جاۓ، حبيب الرحمن ،الياس کشميری، کامريڈ مزمل و دیگر کا بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ دورہ

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے وفد نے اسلام آباد نيشنل پريس کلب کے سامنے لگاۓ گۓ بلوچ مِسنگ پرسنز بارے احتجاجی کيمپ کا دورہ کيا اور بلوچ عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کی بھرپور الفاظ ميں مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ اس گھناؤنے عمل کو فی الفور روکتے ہوۓ مِسنگ پرسنز کو عدالتوں ميں پيش کرنے کا مطالبہ کيا۔ جموں کشمير پېپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان کامريڈ حبيب الرحمن نے احتجاجی کيمپ ميں موجود شرکاء سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ علحيدہ وطن بلوچ قوم کا انسانی، تاريخی اور عالمی حق ہے جس سے کوئ بھی اُنہيں نہيں روک سکتا۔ يہ کوئ غير قانونی يا غير انسانی مطالبہ نہيں کہ کسی قوم کے وطن پہ حقِ ملکيت و حکمرانی اُس قوم کے پاس ہو۔

کامريڈ حبيب الرحمن کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگياں، اغواہ کاری و قتل و غارت گری انتہائ گھناونا عمل ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جاۓ کم ہے اور اس گھناؤنے عمل کو فی الفور بند کيا جانا چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود مقبوضہ علاقے سے تعلق رکھتے ہيں اور بلوچ عوام کا دُکھ سمجھتے ہوۓ يہ کہتے ہيں يہ بلوچ عوام کی اکيلی لڑائ نہيں ہے بلکہ تمام مقبوضہ علاقوں کے عوام کی مشترکہ لڑائ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص نے کوئ جُرم کيا ہوا بھی ہے تو اُسے عدالت ميں پيش کيا جاۓ اور بذريعہ عدالت اُسے سزا دلوائ جاۓ چونکہ ايسا کوئ بھی جُرم موجود نہيں جسکی سزا قانون ميں درج نہ ہو۔ مگر نوجوان ، اساتذہ، شاعروں ، خواتين بلکہ جس کو دل چاہے اُٹھا لينا کُھلی دہشتگردی ہے جسکی ہم خود، اپنے عوام اور اپنی پارٹی جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کی جانب سے بھرپور مذمت کرتے ہوۓ اس جبر و بربريت کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہېں


انہوں نے مزيد کہا ہے کہ بلوچ قوم کی تاريخی روايات کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہم بلوچستان کو الگ وطن سمجھتے ہيں اور ايک الگ وطن ميں بلوچوں کو اپنی مرضی سے رہنے کا حق حاصل ہے۔ اور يہ حق پوری انسانی تاريخ اور عالمی قوانين بلوچوں کو ديتے ہيں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ بلوچ عوام پر ہونے والی اس بربريت کو فی الفور بند کرتے ہوۓ مِسنگ پرسنز کو عدالتوں ميں پيش کرتے ہوۓ بلوچ وطن پر بلوچ عوام کا حق تسليم کيا جاۓ

Exit mobile version