Site icon News Intervention

کشمیر: لشکر طیبہ کا دہشت گرد ہلاک،سرچ آپریشن جاری


شوپیان ضلع کے راولپورہ علاقے میں میں گزشتہ رات فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔
سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کی اعلیٰ صبح قریب 6 بجے راولپورہ گاوئں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں تلاشی ٓپریشن شروع کیا۔
رات کے 8بجے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی جسکے ساتھ ہی جھڑپ شروع ہوئی۔اتوار کی صبح قریب 4 بجے تک وقفہ وقفہ سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جب وہ ایک رہائشی مکان سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا تھا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت جہانگیر احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی ساکن نارہ پورہ شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔جہانگیر یکم ستمبر2020سے سرگرم ہوا تھا اور وہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کو علاقے میں مزید دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔

مذکورہ دہشت گردیکم ستمبر 2020 سے سرگرم تھا اور وہ متعدد جرائم میں ملوث تھا جن میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہری مظالم شامل تھے۔اسلحہ اور گولہ بارود سمیت امریکی ساخت ایم چار کاربائن رائفل اور دیگر مواد اس جگہ سے برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسلامی شدت پسند پاکستان سے تربیت کے بعد کشمیر میں آ کر دہشت پھیلاتے ہیں۔

Exit mobile version