Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج پر حملہ 4 فوجی اہلکار ہلاک، 6 زخمی

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ ژوب میں افغان بارڈر کے قریب پر پیش آیا ہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سرحد پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران فائرنگ سے چار ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت حوالدار نور زمان، نائک سلطان، سپائی شکیل عباس اور احسان اللہ کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version