Site icon News Intervention

پاکستانی مقبوضہ کشمیر:آئی ٹی ملازمین کا بے روزگاری کے خلاف عید کے روز مظفر آباد مارچ کا اعلان

نام نہاد حکومت آزادکشمیر کی ناقص پالیسیوں اور عدم دلچسپی سے تنگ اور 11 ماہ سے تنخواہوں سے محروم 456آ ئی ٹی ملازمین کا عید کے دن مظفرآباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان.

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں آئی ٹی سے وابستہ کئی افراد پروجیکٹ سے فراغت کے باعث ایک طرف تو ان کے گھروں کی چھولے ٹھنڈے ہوں گے، تو دوسری ہی طر ف کئی نونہالا کشمیریوں کے مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ موجود ہے۔ نوجوانوں نے نام نہاد حکومت کی پالسیوں کے خلاف عید کے دن مظفر آباد مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک نوجوان نے بتایا کہ آج وہ وقت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو دْنیا فروغ دے رہی،مگر غلام کشمیری قوم کے لیے جامعہ حکمت عملی نہیں ہے،اگرچہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہمیں بے شمار فوائد مل رہے ہیں نوجوان نسل میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور وہ شعور تعلیم کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تعلیم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنس کو اہمیت دی جائے کیوں کہ کسی بھی ملک کی تعمیرو ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کی بڑی اہمیت ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت بھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے،کشمیر کی نام نہاد حکومت پاکستانی فوج کے زیر کنٹرول ہے اور ان سے کوئی امید نہیں کہ وہ کشمیری عوام کے مسائل حل کریں،اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان نسل کو مزاحمت کا راستہ اپنانا چائیے۔

Exit mobile version