بلوچ فریڈم فائٹرز نے یکے بعد دیگرے پاکستانی فوج پر چار حملوں میں کم سے کم18 فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور کرنل سمیت درجن سے زائد اہلکاروں کو زخمی کیا ہے۔
مقبوضہ بلوچستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر چار تباہ کن حملے کیے ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں آبسر میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنا گیا، جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک و چار زخمی ہوگئے، فوج کا ایک افسر لیفٹیننٹ کرنل عاطف بھی زخمی ہوا ہے۔
بولان کے علاقے مارواڑ پاکستان فوج کے پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس میں پاکستان فوج کے 12 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں حملوں کی ذمہ بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) نے قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بھی پاکستانی فوج پر ضلع پنجگور کے علاقے گچک اور پیدارک میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی جس میں تین فوجی اہلکار مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
ہماری ویب ڈسک کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔