پاکستان کے الیکشن کمیشن نے نام نہاد آزادکشمیر کے 33 حلقوں کے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں ، انتخابات 2021ء کیلئے حلقہ جات میں ووٹرز بارے تفصیلات جاری کر دیں، الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر کے تینتیس حلقوں کی ووٹر فہرستوں کو حتمی شکل دے دی.الیکشن کمیشن کے مطابق نام نہاد آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد اٹھائیس لاکھ سترہ ہزار نوے ہیں۔
بارہ لاکھ ستانوے ہزار سات سو تینتالیس خواتین ووٹر جبکہ پندرہ لاکھ انیس ہزار تین سو سینتالیس مرد ووٹر رجسٹرڈ ہیں،نام نہاد آزادکشمیر کے ضلع میرپور کی چار نشستوں پر ووٹرز کی تعداد تین لاکھ ایک ہزار چار سو 23 ہے،نام نہاد آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کی تین نشستوں پر ووٹرز کی تعداد دو لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو پچیس ہے۔
کوٹلی کی چھ نشستوں پر ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ چالیس ہزارچھ سو چھیالیس ہے، نام نہادآزادکشمیر کے ضلع باغ کی تین نشستوں پر ووٹرز کی دو لاکھ چھیاسی ہزار آٹھ سو چونسٹھ ہے، پونچھ کی پانچ نشستوں پر ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اٹھاسی ہزار سات سو ستائیس ہے.
سدھنوتی کی دو نشستوں پر ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چھ ہزار ایک سو چوبیس ہے، نیلم کی دو نشستوں پر ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ایک سو نوے ہے۔
مظفرآباد حویلی کی ایک نشست پر ووٹرز کی تعداد ستانوے ہزار نو سو چھ ہے اور جہلم ویلی اور مظفرآباد کی سات نشستوں پر ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ چونتیس ہزار چھ سو پینسٹھ ہے ۔
عوامی حلقے اس الیکشن کو محاصرے کا الیکشن قرار دے رہے ہیں،جہاں انکے مطابق ایک بار پھر پاکستانی فوج اپنے من پسند لوگوں کو آگے لائے گی۔