مقبوضہ بلوچستان کے آزادی پسند گوریلہ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ایک مذہبی شدت پسندوں کی ایک دھمکی خیز پوسٹر کی تصویر شئیر کرنے کے ساتھ ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ
بلوچستان میں مذہبی انتہا پسند آئی ایس آئی کی بی ٹیم ہیں۔ وہ ہماری سیکولر اقدار کو تباہ اور اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وڈھ خضدار میں ہندو تاجر کے قتل اور خواتین کو دھمکیاں دینے کے بعد پمفلٹ آئی ایس آئی کے مذموم منصوبوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا ماسٹر مائنڈ شفیق مینگل ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل خضدار میں ایک ہندو تاجر کو پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ مذہبی شدت پسند شفیق مینگل کے لوگوں نے بھتہ نہ دینے پر قتل کیا جس پر عوامی ردعے عمل سامنے آئی اور احتجاج کیا گیا۔
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی جانب سے مذکورہ شئیر کردہ پوسٹر میں لکھا ہے کہ لوگ خواتین کو گھروں سے نکلنے نہ دیں اور ہندو تاجروں کو بھی دھمکی دی گئی ہے کہ وہ خواتین کو اپنے دکانوں میں آنے نہ دیں اور ان سے دور رہیں،ہندو تاجروں کو اس اسلامی شدت پسند پوسٹر میں قتل کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔مذکورہ پوسٹر کسی کاروان سیف اللہ نامی اسلامی شدت پسند گرؤہ کی جانب سے شائع کی گئی ہے،ہمارے رپورٹر کے مطابق یہ شفیق مینگل کی گرؤہ کا کوئی ذیلی شاخ ہے۔