Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:راجدانی میں احتجاج کرنے والے دو بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجدانی کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کے سامنے سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت قاسم ولد عبدالغنی اور بلال ولد محمد بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قاسم بلوچستان یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طالب علم ہیں جن کا تعلق کیچ کے علاقے گومازگی سے ہے اور بلال بلوچ بلوچستان یونیورسٹی میں اکنامکس کے طالب علم ہیں اور ان تعلق ضلع کیچ کے تحصیل مند سے ہے۔

خیال رہے کہ 8 جون کو بلوچستان میں لاپتہ افراد کا دن منایا جاتا ہے، آج اسی مناسبت سے لاپتہ افراد کے بازیابی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے حکومت اور ریاست کے اداروں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

Exit mobile version