مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مین سٹی تربت میں بلوچ فریڈم فائٹرز کا پاکستانی فوج پر حملہ
ضلع کیچ کے سے اطلاعات ہیں کہ مرکزی شہرتربت میں ڈنوک میں پٹرول پمپ کے قریب مین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے سول کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکار تربت بازار سے ڈی بلوچ چوکی میں جارھے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
حملے کے فوراً بعد پاکستانی فوج کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، خفیہ اداروں کے اہلکار اور پولیس نے جائے وقعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا ہے۔