Site icon News Intervention

پاکستان:جنوبی وزیرستان میں فورسز کی چوکی پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد نے پاکستان کی پیراملٹری فورس ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چھ اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔واقعہ جنوبی وزیرستان کے تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ فقیر مقام پر پیش آیا۔

حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائیک علی زار، لانس نائیک عاصم اور سپاہی بابر مہمند کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سپاہی حضرت حسین، سپاہی سردار شاہ کنڈی اور سپاہی عمران شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین نے شریعت دشمن پاکستانی فوج پر تعارضی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے اور ہمارے تمام ساتھی محفوظ ہیں۔

Exit mobile version