Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان :گوادرمیں پاکستانی فوجی قافلے پربم حملہ، کیپٹن سمیت5اہلکار ہلاک

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرکے تحصیل پسنی کے علاقے سردشت میں گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

جس سے قافلے میں شامل ایک گاڑی بم دھماکے کی زد میں آگئی جس میں سوار ایک کیپٹن سمیت 5اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

بم حملے میں ہلاک ہونے والے کیپٹن کی شناخت کیپٹن عفان مسعود کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ دیگر 4ہلاک اہلکاراور زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرونٹ نے قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام بلوچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کی شام آٹھ بجے پسنی کے علاقے سردشت کلانچ میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آکر تباہ ہوگئی، جس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version