پاکستان کی زیر قبضہ کشمیر جسے وہ ازاد کشمیر کہتا ہے کی کٹھ پتلی حکومت کے وزراؑ کو محکمے تفویض کر دیئے گئے 25 جولائی کو جعلی انتخابات جس میں صرف ان ہی لوگوں کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھ جو پاکستان کی فوج اور حکومت کے نامزدہ کردہ تھے جبکہ آزادی پسند افراد اور جماعتوں پر ان اتخابات میں حصہ لینے پر پابندی تھی اور ہے۔ واضح رہے کہ ان انتخابات میں پاکستان کے وزراؑ اور فوجی افسران پر بڑے پیمانے پر رشوت لیکر ٹکٹ دینے کی خبریں زبان زد عام ہیں اور آئی ایس آئی کا ایک برگیڈیئر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ نئی کٹھ پتلی کابینہ کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
تنویر الیاس کو وزارت ہاوسنگ، سیاحت، انڈسٹریز، صنعت و حرفت و داخلہ ،اظہر صادق تعمیرات عامہ، چوہدری ارشد وزیر برقیات، علی شان سونی خوراک، ظفر ملک ،تعلیم کالجز، چوہدری اخلاق مال، انصر ابدالی، صحت، میر اکبر خان ،زراعت، بیگم شاہدہ صغیر سماجی بہبود، ترقی نسواں، سردار محمد حسین بہبود آبادی، فہیم اختر ربانی اطلاعات، قانون و پارلیمانی امور، خواجہ فاروق بلدیات، چوہدری رشید ،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، دیوان چغتائی تعلیم سکولز و ٹیوٹا، اکمل سرگالہ جنگلات، ماجد خان خزانہ، جبکہ اکبر ابراہیم مشیر بحالیات، چوہدری مقبول مشیر ولڈ لائف، فشریز و جیل خانہ جات، معاون خصوصی چوہدری اقبال آئی ٹی اور حافظ حامد رضا کو اوقا ف و مذہبی امور کے محکمے دیئے گئے ہیں۔