Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج نے جبراً ایک نوجوان کوحراست میں لے لیا

مقبوضہ بلوچستان کےضلع گوادر کے ساحلی بستی جیوانی میں فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ میران حمل کے خاندان کی مدد کرنے والے زہیرنور کو بھی ایف سی نے حراست میں لے لیا ہے۔

ایف سی کے خلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر کی درخواست دینے والے جبری لاپتہ میران حمل کے والد کو ایف سی نے اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے دباؤ میں ڈال کر ایف آئی آر واپس لینے کا کہا ہے جبکہ ان کی مدد کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن زہیر نور کو ایف سی کے علاقائی کمانڈر عمر نے گوادر میں طلب کرکے زیرحراست میں رکھا ہے۔

زہیر نور کو پیر کی صبح گوادر میں طلب کیا گیا اور وہ پیشی کے لیے ایف سی کے پاس گئے جہاں اسے اب تک روکے رکھنے کی اطلاع ہے۔

زہیرنور جیونی کے علاقے پانوان میں انسانی حقوق کے ایسے دوسرے کارکن ہیں جنھیں انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ رابطہ رکھنے پر جبری گمشدگی اور ٹارچر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے پہلے ایک اور نوجوان کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں جانے اور ماما قدیر کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں ٹارچر اور گمشدگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Exit mobile version