مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ھوشاپ میں پرکوٹگ کے مقام پر پاکستانی فوجی اہلکاروں نے ایک مرتبہ پھر لکڑی چننے کے لیے جانے والی خواتین اور بچوں کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے ان پر مارٹر گولہ فائر کیا جس کے نتیجے میں دو بچے جانبحق اور ایک زخمی ہوا۔جانبحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔
بچے لکڑیاں چننے کے لیے گئے تھے کہ پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ان کو ہدف بنا کر مارٹر گولہ فائر کیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جانبحق اور دو زخمی ہوئے بعد میں دوسرا بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق زخمی اور جانبحق ہونے والے بچے کیلکور کے رہائشی تھے جہاں سے وہ پاکستانی فوج کی مسلسل فوج کشی سے تنگ آکر ہجرت کرکے ھوشاپ آگئے تھے۔
اس واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے سی پیک روڈ کو بند کردیا ہے جس سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔