Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان: ٹرالر مافیا کا مقامی ماہی گیروں پر حملہ

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے چربندن کے سمندر میں ٹرالر عملے کا مقامی ماہی گیروں پر حملہ،مقامی ماہی گیروں کے مطابق چربندن کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث ٹرالر کے عملے نے مقامی ماہی گیروں پر حملہ کردیا چھوٹی کشتیوں کے ماہی گیروں پر سیسہ اور برف کے گولے پھینکے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ماہیگیروں نے کہا کہ ہمارے کل کے احتجاج کے بعد ہم نے تہیہ کرلیا کہ فشریز اور دیگر فورسز سے مایوس ہوکر ہم نے اپنی مدد آپ ٹرالر کو اپنی سمندری حدود سے بھگانے کی کوشش کی مگر ٹرالر کے عملے نے ہم پر عملہ کردیا جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

مقامی ماہیکیروں کے مطابق فشریز اہلکاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم نے مجبوری میں قریبی کوسٹ گارڈ اہلکاروں سے مدد طلب کی جس کی وجہ سے کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے چند ٹرالر دھر لیئے۔ اس کے علاوہ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہوں نے چار ٹرالر دھر لیئے جبکہ فشریز کے مطابق اب تک کوئی بھی لانچ ہمارے حوالے نہیں کیا گیا اور نہ ہی ہمیں اس کا علم ہے۔ مزید چْر کے مقامی ماہیگیروں نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور آرمی چیف قمر زمان باجوہ سے اپیل کی کہ ہماری داد رسی کریں۔

Exit mobile version