Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 4 افراد جبری طورپر لاپتہ

حب اور ہرنائی سے پاکستانی فورسز نے 4 افرادکو جبری طورپر لاپتہ کردیا۔

کراچی سے منسلک بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے پاکستانی خفیہ اداروں نے دو نوجوان طالب علموں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں طالب علم حب ڈاکخانہ روڈ پر ایک دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دونوں کو اغواء کرلیا۔

حب سے لاپتہ ہونے والے دونوں طالب علموں کی شناخت زبیر زہری ولد سراج احمد اور عدنان مینگل ولد خدا بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جو کوئٹہ پولیٹکنک کالج کے طالب علم ہیں۔

دونوں طالب علموں کو گذشتہ روز لاپتہ کیا گیا۔

دریں اثنابلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی الصبح ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں فورسز کی دو گاڑیوں پر مشتمل اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت علی نواز ولد المر اور گزین ولد شاہنواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Exit mobile version