Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک بلوچ لاپتہ،دو بلوچ زیر حراست قتل

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جنگی جرائم عروج پر ہیں انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ خضدار میں ایک کارروائی کے دوران دو افراد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی اس طرح کے جعلی مقابلوں میں پہلے سے لاپتہ افرادکو مار چکی ہے۔

ضلع آواران کی تحصیل جاھو کے رہائشی میاداد ولد رسول بخش کو ملٹری انٹلی جنس (ایم آئی) اہلکاروں نے حب سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

جبری گمشدگی کے شکار میادادحب میں جلد کی ایک بیماری کے علاج کے لیے آئے تھے جنھیں 5 نومبر 2021 کی رات 12 بجے ایم آئی کے اہلکاروں نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا کر گرفتار کیا۔

ایم آئی کے مسلح اہلکار سرف گاڑی کے ساتھ آئے اور میاداد ولد رسول بخش کو بغیر کوئی وجہ بتائے حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے اور تب سے ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

Exit mobile version