بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وآزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پراپنے ایک تازہ ترین ٹویٹ میں گذشتہ روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ایک مشتعل مذہبی ہجوم کے ہاتھوں سرلنکن شہری کی بے رحمانہ تشددوقتل اور لاش کو جلانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ میں ایک سری لنکن کا توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل اور اس کی لاش کو جلانا ایک خوفناک فعل ہے۔
اسلامی انتہا پسندی کو آلہ کے طور پر استعمال کرنے کی ریاستی پالیسی ہی اس طرح کی بربریت کی اصل وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے آئین، قوانین، نصاب اور میڈیا کے ذریعے انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔