Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:ضلع کیچ دو افرادلاپتہ،جھاؤ فوجی آپریشنز کا سلسلہ جاری

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ سے مزید دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کو ضلع کیچ کے علاقے مند میں گذشتہ شب رات گئے فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔لاپتہ ہونے والوں کی شناخت یاسر ولد ناصر اور واجو ولد مزار سکنہ مند ہوزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر فورسز میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے آپریشن کل بروز بدھ شروع کیا گیا تھا،فورسز کے زمینی دستوں کو فضائی مدد بھی حاصل ہے۔

Exit mobile version